قبر میں عذاب ہونے كی وجہ سے كیا آخرت كے عذاب میں كچھ تخفیف ہوگی؟

سوال کا متن:

اگر کسی مسلمان کو ایمان کی حالت میں موت آئے اور اس کو قبر میں عذاب ہو رہا ہے تو کیا اس کے نامہ اعمال میں لکھے ہوئے عذاب میں سے کچھ کم کیا جا ئے گا یاجہنم میں اس کو پوری سزاملے گی؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:656-726/SN=8/1440
قبر کا عذاب اپنے ضابطے کے مطابق اور جہنم کا عذاب اپنے ضابطے کے مطابق ہوگا ، اس میں بھی کوئی استبعاد نہیں کہ اللہ تعالی مومن ( عاصی)کو عذاب قبر نسبتًا زیادہ دیدے اور عذابِ جہنم میں تخفیف کردے، بہر حال اللہ تعالی سب کے ساتھ مکمل عدل سے کام لے گا، کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :169734
تاریخ اجراء :May 2, 2019