میراسوال یہ ہے کہ اگر اللہ تبارک وتعالی کسی کو جنت عطاکرتے ہیں اور انشاء اللہ اگر اللہ تعالی مردکو اللہ اعلی جنت دیں گے،تو اس عورت کے بارے کیاہوگاجسے وہ مرد پیار ومحبت کی وجہ سے اپنی بیوی بنانے کی آرزو کرتاہے (وہ عورت اس د

سوال کا متن:

میراسوال یہ ہے کہ اگر اللہ تبارک وتعالی کسی کو جنت عطاکرتے ہیں اور انشاء اللہ اگر اللہ تعالی مردکو اللہ اعلی جنت دیں گے،تو اس عورت کے بارے کیاہوگاجسے وہ مرد پیار ومحبت کی وجہ سے اپنی بیوی بنانے کی آرزو کرتاہے (وہ عورت اس دنیا میں اس کی بیوی نہیں ہے) لیکن اس عورت کو جنت کا ادنی مقام ملتا ہے یا پھر جہنم میں بھیج دی جاتی ہے؟ اسے جنت میں اعلی مقام ملے گا یا اپنی جگہ پر بر قرار رہے گی؟ مسئلہ یہ ہے کہ کیا اس عورت کو جنت میں اپنے مقام پر ٹھہرنے کا اختیار ہوگا اگر وہ اس مر دکو کسی صورت میں نہیں چاہتی ہے؟ کیا وہ عورت جنت میں ملی ہوئی جگہ کو چھو ڑکر مرد کے ساتھ جنت کے اعلی مقام میں نہیں رہ سکتی ہے ؟ چونکہ یہ یقینی بات ہے کہ ہر مر د وعورت کی فطری طور پر یہ تمنا ہوگی کہ جنت کے ادنی مقام کے بجائے اعلی مقام ملے ، اگر چہ ان کا شوہر یا بیوی اس جگہ میں ہو ۔ میں جانتاہوں کہ یہ پیچیدہ مسئلہ ہے ، مگر میں مجھے یقین ہے کہ آپ مجھے اطمینان بخش جواب دیں گے۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 469/ ل= 469/ ل
 
بیوی اور اہل و عیال کے بارے میں آتا ہے کہ جنت میں ان کو ایک ساتھ ملادیا جائے گا، قرآن شریف میں ہے اَلْحَقْنَا بِھِمْ ذُرِّیَّتَھُمْ (الآیة) لیکن جس عورت سے شادی نہیں ہوئی بلکہ اس سے شادی کرنے کی آرزو ہے اس کے ملائے جانے کی صراحت نہیں بلکہ اگر اس کی کسی سے شادی ہوئی ہوگی تو وہ اسی کو ملے گی اور گر شادی نہیں ہوئی ہوگی تو شامی میں غیرشادی شدہ مرد کے بارے میں لکھا ہے کہ اس کو فرض کرکے کہ اگر اس کی دنیا میں شادی ہوئی ہوتی تواس طرح کی ہوتی اسی کے موافق دنیا کی عورت اس جنتی کو دی جائے گی وفیمن لا زوجة لہ علی تقدیرھا لہ أن لو کانت (شامي: ج۳ ص۱۱۰، ط: زکریا دیوبند) اس سے پتہ چلا کہ اللہ تعالیٰ اس عورت کے مطابق اس کو شوہر عطا فرمائیں گے۔ بہرحال آپ نے جو آگے سوال کیا ہے اب اس کے جواب دینے کی ضرورت نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :1680
تاریخ اجراء :Oct 4, 2007