عصر کی نماز مثل اول پر پڑھ لینا؟

سوال کا متن:

کیا فقہ حنفی کے مطابق عصر کی نماز اہل حدیث کے وقت کے مطابق ہو جاتی ہے؟ اگر کوئی مجبوری ہو تو کیا پڑھ سکتے ہیں؟ شکریہ

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:905-787/H=8/1439
فتاوی محمودیہ میں ہے ”مستقلاً ہمیشہ مثل واحد پر نمازِ عصر ادا کرنا گویا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کے مذہب کو ترک کرنا ہے اس لیے ایسا نہ کیا جائے کبھی اتفاقیہ (سفر وغیرہ کی مجبوری میں) ایسی نوبت آجائے تو امر آخر ہے اھ“ (ج۵/ ۳۳۹، ط: دار المعارف)یعنی کسی مجبوری میں پڑھ لی تو گنجائش ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :160505
تاریخ اجراء :Apr 19, 2018