ملحد اور زندیق کسے کہتے ہیں؟

سوال کا متن:

ملحد اور زندیق کسے کہتے ہیں؟

جواب کا متن:

Fatwa : 449-395/B=06/1442

 قرآن فہمی کے کچھ شرائط ہیں۔ معارف القرآن کے شروع میں دیکھ لیا جائے۔ ان شرائط کے بغیر کوئی تفسیر کی جائے تو وہ معتبر اور صحیح نہ ہوگی۔ القرآن یفسر بعضہ بعضاً وتفسیرہ السنة۔ اللہ کی کتاب قرآن کو ماننے کے لئے حدیث کا ماننا ضروری ہے اور قرآن کی تفسیر سمجھنے کے لئے حدیث کا سمجھنا ضروری ہے۔ من یطیع الرسول فقد اطاع اللہ۔ اللہ کی اطاعت رسول کی اطاعت کے بغیر ناممکن ہے۔ اسی طرح حدیث سے ہٹ کر قرآن فہمی میں اپنی رائے کو دخل دے کر قرآن سمجھنا یہ بہت بڑا گناہ عظیم ہے۔ ایسا شخص نہ تو قرآن کو مانتا ہے نہ ہی حدیث کو مانتا ہے۔ ایسے شخص کو علماء نے ملحد، بددین اور زندیق کہا ہے۔ جو شخص صرف اپنی رائے کو مانے اور اللہ اور اس کے رسول کی باتوں کو نہ مانے اسلام میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :601991
تاریخ اجراء :14-Feb-2021