مسجد کے احاطہ میں قبرستان ہیں اس مسجد میں نماز ہو گا کہ نہیں؟

سوال کا متن:

جیسا کہ مسجد کے پیچھے دائیں بائیں جانب قبر موجود ہے اور سامنے راستہ ہے قریب 10 20 فٹ اور قبر جو ہے وہ مسجد کے الگ ہے کہتے ہیں کہ وہاں سجدہ کرنے سے قبر کو سجدہ کرنے جیسے ہو گا

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 410-353/B=4/1440
جس جگہ نمازی کے سامنے قبر ہو وہاں نماز پڑھنا مکروہ ہے اسی علت کی وجہ سے جو آپ نے سوال میں لکھی ہے کہ وہاں سجدہ کرنے سے صاحب قبر کو سجدہ کرنے کے مانند ہوگا۔ اس لئے ایسی جگہ نماز پڑھنے سے احتراز کرنا چاہئے ۔ اور چونکہ آپ کے یہاں مسجد کے پیچھے دائیں بائیں جانب قبر پڑتی ہے اس لئے وہاں نماز مکروہ نہ ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :167086
تاریخ اجراء :Dec 16, 2018