سعودی عرب میں جو مداخلہ ہیں یہ کون ہیں اور ان کے عقائد کیا ہیں؟

سوال کا متن:

کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ سعودی عرب میں جو مداخلہ ہیں یہ کون ہیں اور ان کے عقائد کیا ہیں؟ عرب میں جو ایک جماعت اخوان المسلمین کے نام سے مشہور ہے، کیا یہ جماعت اہل سنت والجماعت میں سے ہے؟ اگر ہے! تو یہ کس امام کو مانتے ہیں؟ شکریہ

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 721-1130/D=1/1439
”مداخلہ“ بہ شکل ”فرقہ“ ہمارے یہاں دیار میں نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے عقائد پر مشتمل کتابیں یہاں دستیاب ہیں، اسی طرح الاخوان المسلمون کے بنیادی عقائد و نظریات کیا ہیں ان پر مشتمل معتبر تصنیفات بھی ہمارے سامنے نہیں ہیں؛ اس لیے ان دونوں جماعتوں سے متعلق کوئی حکم لکھنے سے معذرت ہے۔ اگر آپ مستند ذرائع سے تحقیق کرکے ان دونوں جماعتوں کے عقائد و نظریات بہ حوالہ تحریر کریں تو پھر غور کیا جاسکتاہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :154238
تاریخ اجراء :Oct 10, 2017