اہل حدیث کی حقیقت کیا ہے؟

سوال کا متن:

اہل حدیث کی حقیقت کیا ہے؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 463-492/H=6/1436-U
حقیقت یہ ہے کہ جو جماعت بڑے بڑے علمائے کرام کی رات دن فن حدیث شریف میں خصوصی اشتغال رکھتی ہے اور علم حدیث شریف میں تبحر ورسوخ ہونے کے باوجود حضرات ائمہ مجتہدین رحمہم اللہ تعالیٰ رحمة واسعہ کی تقلید سے ناک منھ نہیں چڑھاتی وہ جماعت ”اہل حدیث“ ہے۔
جواب صحیح ہے، اور آج کل جو لوگ اپنے کو اہل حدیث کہتے ہیں وہ در حقیقت غیر مقلد ہیں اور گمراہ فرقوں میں شامل ہیں۔ (ن)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :58293
تاریخ اجراء :Apr 6, 2015