جس نے دو سگی بہنوں كو نكاح میں ركھا ہو ‏، اس كی دی ہوئی زمین پر مسجد تعمیر كرنا اور اس میں نماز پڑھنا كیسا ہے؟

سوال کا متن:

جس نے دو سگی بہنوں كو نكاح میں ركھا ہو ‏، اس كی دی ہوئی زمین پر مسجد تعمیر كرنا اور اس میں نماز پڑھنا كیسا ہے؟

جواب کا متن:

Fatwa:1071-840/L=11/1442

 دوبہنوں کو نکاح میں جمع کرنا اگرچہ ناجائز وحرام تھا ؛ تاہم اس کی وجہ سے اس کی آمدنی حرام نہیں ہوئی؛ لہذا اگر اس نے حلال رقم سے زمین خرید کر مسجد کے لیے دی تھی یا آبائی زمین وقف کی تھی تو اس پر مسجد تعمیر کرنا درست ہوگا اور اس مسجد میں نماز ادا کرنا جائز ہوگا ۔

قال تاج الشریعة: أما لو أنفق فی ذلک مالا خبیثا ومالا سببہ الخبیث والطیب فیکرہ لأن اللہ تعالی لا یقبل إلا الطیب، فیکرہ تلویث بیتہ بما لا یقبلہ. اہ. شرنبلالیة․ (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 1/ 658)

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :605293
تاریخ اجراء :06-Jul-2021