فارم ہاؤس جو شہر سے سوكلومیٹر دور ہے ہرمیہنے وہاں چھ سات دن رہنا ہوتا ہے‏، وہاں نماز قصر پڑھیں گے یا مكمل؟

سوال کا متن:

فارم ہاؤس جو شہر سے سوكلومیٹر دور ہے ہرمیہنے وہاں چھ سات دن رہنا ہوتا ہے‏، وہاں نماز قصر پڑھیں گے یا مكمل؟

جواب کا متن:

Fatwa : 798-122T/B=10/1442

 77.25 (سوا ستتر) کلو میٹر کا سفر کرنے سے آدمی شرعی مسافر ہوجاتا ہے۔ فارم ہاوٴس اس سے بھی زیادہ دوری کی مسافت پر ہے، لہٰذا شہر سے اپنے فارم ہاوٴس تک 6-7 روز کے لئے آپ یا آپ کے والد صاحب جائیں گے تو مسافر ہوجائیں گے۔ راستہ میں یا فارم ہاوٴس پر نماز پڑھنے کی صورت میں آپ دونوں قصر کریں گے۔ اسی طرح دو تین کلومیٹر دور بستی میں بھی نماز قصر کریں گے یعنی چار رکعت والی فرض نماز دو رکعت پڑھیں گے۔ مغرب کی اور فجر کی نماز دو ہی پڑھیں گے۔ اور سنت موکدہ پہلے یا بعد والی پوری پڑھیں گے۔ اور فارم ہاوٴس پر اگر 15 دن یا اس سے زیادہ دن ٹھہریں گے تو پھر اتمام یعنی پوری چار رکعت نماز پڑھیں گے۔ اس وقت مسافر نہیں رہیں گے؛ بلکہ مقیم ہوجائیں گے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :603931
تاریخ اجراء :09-Jun-2021