سوال کا متن:
ایك بیوی، دو بیٹیوں ایك بھائی اور دو بہنوں كے درمیان تقسیم وراثت
جواب کا متن:
Fatwa : 1163-284T/H=10/1442
اگر وفات پانے والے شخص مرحوم نے اپنی وفات کے وقت اپنے والدین دادا، دادی نانی میں سے کسی کو نہیں چھوڑا تھا تو مرحوم شخص کا کل مالِ متروکہ چھیانوے (96) حصوں پر تقسیم کرکے بارہ (12) حصے مرحوم کی بیوہ (بی بی) کو اور بتیس بتیس (32-32) حصے مرحوم کی دونوں بیٹیوں کو اور پانچ پانچ (5-5) حصے مرحوم کی دونوں بہنوں کو اور دس (10) حصے مرحوم کے بھائی کو ملیں گے۔
کل حصے = 96
-------------------------
بیوہ = 12
بیٹی = 32
بیٹی = 32
بھائی = 10
بہن = 5
بہن = 5
--------------------------------
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند