مماتی فرقہ اہل السنة والجماعة سے خارج ہے؟

سوال کا متن:

کیا "دیوبند" مزید دو گرہ میں تقسیم ہے ؟ایک "حیاتی" کہلاتے ہیں اور دوسرے "مماتی؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:437-352/N=4/1439
جی نہیں! دیوبند دو گروہ میں تقسیم نہیں ہے؛ کیوں کہ مماتی فرقہ عقیدہٴ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انکار کی وجہ سے اہل السنة والجماعة سے خارج ہے۔ اور دیوبندیت اہل السنة والجماعة سے الگ کوئی مستقل مسلک یا مکتب فکر نہیں ہے، یہ اہل السنة والجماعة ہی کا حصہ ہے اور اس کے عقائد ونظریات وہی ہیں جو اہل السنة والجماعة کے ہیں۔ 
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :158046
تاریخ اجراء :Jan 15, 2018