فرقہ اہل حدیث كا بانی كون ہے؟

سوال کا متن:

مجھے یہ پتہ کرنا ہے کہ فرقہ اہل حدیث کس نے کب اور کیوں بنائی؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:190-169/N=3/1439
سید احمد شہید رحمہ اللہ کے قافلہ میں مولوی عبد الحق بنارسی نام کا ایک شخص تھا، جو غیر مقلدیت کا مزاج رکھتا تھا اور ائمہ مجتہدین پر سب وشتم کرتا تھا، اسی نے سب سے پہلے ( غیر منقسمہ) ہندوستان میں غیر مقلدیت کی ذہنیت کو رواج دیا اور معاملہ بڑھتے بڑھتے ایک فرقہ کی شکل اختیار کرگیا (تفصیل کے لیے محاضرات بر موضوع:ر د غیر مقلدیت، پیش کردہ حضرت مفتی محمد راشد صاحب اعظمی مد ظلہ العالی استاذ دار العلوم دیوبند،۱: ۲۳، ۲۴کا مطالعہ کیا جائے)۔
وکان عبد الحق بن فضل اللہ لا یتقید بمذھب ولا یقلد أحداً في شیٴ من أمور دینیة بل یعمل بنصوص الکتاب والسنة ویجتھد برأیہ ولذلک جرت بینہ وبین الأحناف مباحثات کثیرة فی الاجتھاد والتقلید، ومن مصنفاتہ الدر الفرید فی المنع عن التقلید (نزھة الخواطر، ص ۱۰۰۳، ط: دار ابن حزم للطباعة والنشر والتوزیع بیروت)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :156224
تاریخ اجراء :Nov 27, 2017