بریلوی بھائی کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ (۲) ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں؟ (اللہ پاک کمی بیشی معاف فرماویں)۔ (۳) کیا ہم (دیوبند اہل حدیث ہیں) گستاخِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) ہیں؟ ہمارے بریلوی بھائی یہ کہتے

سوال کا متن:

بریلوی بھائی کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ (۲) ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں؟ (اللہ پاک کمی بیشی معاف فرماویں)۔ (۳) کیا ہم (دیوبند اہل حدیث ہیں) گستاخِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) ہیں؟ ہمارے بریلوی بھائی یہ کہتے پھرتے ہیں کہ خانہ کعبہ پر قبضہ کیا ہوا ہے (اللہ معاف فرمائے)۔ برائے کرم تفصیل سے جواب عنایت فرماویں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1451=1268/ ب
 
بریلوی لوگوں کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے، بشرطیکہ ان میں شرکیہ عقائد نہ ہوں۔
( ۲) جی ہاں برزخی طور پر زندہ ہیں۔
( ۳) دیوبند ی اہل حق میں سے ہیں۔ متعصب اہل حدیث اہل حق میں سے نہیں۔ بریلویوں کا ہمیشہ سے یہ دھندا چلا آرہا ہے کہ وہ بے اصل اور جھوٹ باتیں اہل حق کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ آپ اپنا کام کرتے رہیں، انہیں اپنا کام کرنے دیں۔ آپ ان کی باتوں میں نہ آئیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :6744
تاریخ اجراء :بریلوی بھائی کے پ