بیٹیوں کو جائیداد سے محروم کرنا

سوال کا متن:

بیٹیوں کو جائیداد سے محروم کرنا

جواب کا متن:

Fatwa : 163-204/B=03/1443

 صورت مذکورہ میں دادا جان نے جو اپنے پوتے کے نام اپنی جائیداد کی ہے اس کا کیا ثبوت ہے، اسے بھی سوال کے ساتھ پیش کیا جائے۔ کن گواہوں کے سامنے دادا نے ایسا کیا ہے، ان کی گواہی بھی سامنے آنی چاہئے۔ کوئی سرکاری کاغذ ہو تو اسے بھی سوال کے ساتھ ارسال فرمائیں۔ محض دادا کا زبانی کہہ دینا ہبہ کے صحیح ہونے کے لئے کافی نہیں۔ دو دیندار آدمی کی گواہی ضروری ہے۔ آپ کے پاس اگر سرکاری کاغذ ہو تو اسے بھیجیں یا جن دو گواہوں کے سامنے پوتے کو دیا ہے اس کا کاغذ بھیجیں، اس کے بعد سوال کا جواب لکھا جائے گا۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :606473
تاریخ اجراء :30-Oct-2021