ہم مسلمان ایک اللہ اور ایک نبی پریقین رکھتے ہیں۔ تو بہت سارے لوگ مسلمانوں کو فرقوں میں کیوں تقسیم کررہے ہیں، ہمارے لیے مکتبہ فکر اہم نہیں ہے بلکہ ہمارے لیے اسلام اہم ہے، ہم ہندو نہیں ہیں جو کہ تین سو تیس ملین دیوی دیوتاؤں

سوال کا متن:

ہم مسلمان ایک اللہ اور ایک نبی پریقین رکھتے ہیں۔ تو بہت سارے لوگ مسلمانوں کو فرقوں میں کیوں تقسیم کررہے ہیں، ہمارے لیے مکتبہ فکر اہم نہیں ہے بلکہ ہمارے لیے اسلام اہم ہے، ہم ہندو نہیں ہیں جو کہ تین سو تیس ملین دیوی دیوتاؤں کی پوجا کرتے ہیں ۔ ہم تو صرف ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1636=1162/ ھ
 
حضرات ائمہ مجتہدین سلف صالحین رحمہم اللہ پر لعن طعن نہ کرتے ہوں، حضرات اہل السنت والجماعت اکابر علمائے دیوبند اور ان کے متبعین کے حق میں بدزبانی، بدکلامی بدگمانی سے اجتناب کرتے ہوں، ایسے غیرمقلد اور بریلوی حضرات کے پیچھے نماز پڑھ لینے میں کچھ مضائقہ نہیں، اور جو ایسے نہ ہوں، ان کے پیچھے نماز ادا کرنے میں احتیاط برتیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :6606
تاریخ اجراء :Aug 13, 2008