رمضان میں سحری کے وقت نعت بجانا کیسا ہے بیدار کرنے کیلے

سوال کا متن:

رمضان میں سحری کے وقت نعت بجانا کیسا ہے بیدار کرنے کیلے

جواب کا متن:

Ref. No. 41/837

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ سحری میں بیدار کرنے کے لئے ڈھول وغیرہ ایک دوبار بجانے کی گنجائش ہوگی، مائک سے اعلان بھی کیا جاسکتا ہے ، مگر مسلسل نعت وغیرہ بجانے سے  لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے ، اس لئے لاوڈاسپیکر پر نظم وغیرہ بجانا درست نہیں ہے۔ اکثر علاقوں میں مخلوط آبادی ہوتی ہے ، محلہ میں غیرمسلم بھی  ہوتے ہیں، اس لئے احتیاط سے کام لینا چاہئے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1780
تاریخ اجراء :Oct 16, 2019