سوال کا متن:
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کالا اور لال کپڑا پہننے کے بارے میں مردوں کے لیے۔
اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کالا اور لال کپڑا پہننے کے بارے میں مردوں کے لیے۔
اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
جواب کا متن:
Ref. No. 41/839
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ لال اور کالا کپڑا پہننا جائز ہے البتہ پسندیدہ نہیں ، اس لئے احتیاط کرنا چاہئے۔
عن ابی حنیفۃ لاباس بالصبغ الاحمر والاسود کذا فی الملتقط (الفتاوی الہندیۃ ۵/۳۳۲)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند