کیا جائز کاموں کے لئے اسمائے الہی کے وظائف کرنے سے ثواب ملتا ہے یا نہیں؟ مسجد میں بیٹھ کر وظیفہ کرنا کیسا ہے؟ تعداد کے مطابق وظائف کرنا کیسا ہے؟

سوال کا متن:

کیا جائز کاموں کے لئے اسمائے الہی  کے وظائف کرنے سے ثواب  ملتا ہے یا نہیں؟  مسجد میں بیٹھ کر وظیفہ کرنا کیسا ہے؟ تعداد کے مطابق وظائف کرنا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

Ref. No. 41/836

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اسمائے الہی کا ورد کرنا باعث ثواب ہے، اور مسجد میں خاموشی کے ساتھ اسماء وآیات کا زبان سے ورد کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ خاص عدد کا خاص اثر ہوتا ہے، اس لئے متعین تعداد کے مطابق وظیفہ کرنا بھی درست ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1769
تاریخ اجراء :Oct 8, 2019