حضرت ایک بکرا ہے جو خصی ہے خصیتین کی تعداد بھی مکمل ہےاس کا آلہ خصیتین کے پیچھے لگا ہوا ہے پیشاب کے وقت پریشر پیچھے ٹانگوں کی طرف آتا ہے تو کیا ایسے بکرے کی قربانی جائز ہے ؟؟؟

سوال کا متن:

السلام علیکم
حضرت ایک بکرا ہے
اس کا آلہ خصیتین کے پیچھے لگا ہوا ہے پیشاب کے وقت پریشر پیچھے ٹانگوں کی طرف آتا ہے
تو کیا ایسے بکرے کی قربانی جائز ہے   ؟؟؟

جواب کا متن:

Ref. No. 40/1119

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ایسے  بکرے کی قربانی درست ہے، اس لئے کہ اس کی وجہ سے نہ تو گوشت پر کوئی اثر پڑتا ہے اور نہ ہی ظاہری خوبصورتی متاثر ہوتی ہے۔ کل عیب یزیل المنفعۃ علی الکمال او الجمال علی الکمال یمنع الاضحیۃ ومالایکون بھذہ الصفۃ لایمنع، (ہندیۃ، کتاب الاضحیۃ 5/345)

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1724
تاریخ اجراء :Jul 22, 2019