محترم پاکستان میں ٹیلی نار موبائل کمپنی ایک سہولت دے رہی ہے Easypaise کے نام سے جس میں صارف پیسے رکھنگے اور اگر وہ پیسے 500 یا 1000 سے ذیادہ ہونگے تو کمپنی آپکو مفت منٹس اور مفت انٹرنیٹ اور مفت میسجز کی سہولت دیتی ہے تو لہ

سوال کا متن:

محترم پاکستان میں ٹیلی نار موبائل کمپنی ایک سہولت دے رہی ہے Easypaise کے نام سے جس میں صارف پیسے رکھنگے اور اگر وہ پیسے 500 یا 1000 سے ذیادہ ہونگے تو کمپنی آپکو مفت منٹس اور مفت انٹرنیٹ اور مفت میسجز کی سہولت دیتی ہے تو لہٰذا آپ رہنمائی فرما دے کہ کیا یہ سود کے زمرہ میں تو نہیں آتا؟

جواب کا متن:

Ref. No. 40/1059

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر وہ پیسے بعد میں آپ پورے واپس لے سکتے ہوں  اور کمپنی اس میں سے کچھ بھی چارج نہ کرتی ہو تو پھر ان سہولیات کا استعمال درست نہیں ہوگا۔ اور اگر کچھ چارج کرے تو پھریہ سب درست  ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1680
تاریخ اجراء :Jun 21, 2019