آپ صلی اللہ علیہ وسلم نور ہے؟

سوال کا متن:

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نور ہے؟

جواب کا متن:

Ref. No. 40/1061

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آپ ﷺ اولادِ آدم کے سردار ہیں، اور اولادِ آدم میں سے کوئی نوری نہیں ہے بلکہ سب بشر ہیں جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے" قل انما انا بشر مثلکم یوحی الیی انما الھکم الہ واحد"  اور سورہ انبیاء میں ہے کہ ہم نے انبیاء کو ایسی جان نہیں بنایا جو کھانا نہ کھاتے ہوں اور نہ ہی ہم نے ان کو ہمیشہ رہنے والا بنایا "وماجعلناھم جسدا   لایاکلون الطعام وماکانوا خالدین"۔ لہذا نبی کرم ﷺ کی رسالت و بشریت کے بارے میں قرآن  نے جوکہا اس سے تجاوز کرنا درست نہیں ہے۔ چنانچہ آپ کو نور کہنا  یا آپ کے بارے میں عدم سایہ کا دعویٰ کرنا  اور یہ کہنا کہ آپ کو نور سے پیدا کیا گیا ہے یہ سب کچھ غلو میں شامل ہے جس سے خود نبی کریم ﷺ نے منع فرمایا ہے۔ چنانچہ بخاری شریف میں ہے کہ مجھے ایسے بڑھاچڑھاکر بیان نہ کرو جیسے عیسی ابن مریم کو نصاریٰ نے بڑھادیا تھا،(حدیث 6830)۔   

۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1673
تاریخ اجراء :May 27, 2019