ہیرا اور وائٹ گولڈ پر زکوۃ اداکرنی ہے یا نہیں؟

سوال کا متن:

ہیرا اور وائٹ گولڈ پر زکوۃ اداکرنی ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

Ref. No. 40/1070

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر ہیرا  استعمال کے لئے ہےتو اس پر زکوۃ نہیں اور اگر برائے تجارت ہے تو اس پر زکوۃ لازم  ہے ۔ وائٹ گولڈ اگر خالص گولڈ ہے  یا ملاوٹ ہے مگر سونا غالب ہے تو اس پر زکوۃ ہوگی اور اگر ملاوٹ  زیادہ مقدار میں ہے اور سونا کم ہے تو اس پر زکوۃ نہیں ہوگی۔                                

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1659
تاریخ اجراء :Apr 22, 2019