سوال
میں نے تین سال قبل ایک زمین خریدی۔ اور نیت یہ تھی کہ مستقبل میں جب اس کی قیمت بڑھے گی بیچ دوں گا۔ بتائیے کہ اس کی زکوۃ کس طرح نکلے گی۔ کیونکہ زمینوں کی قیمت تین سالوں میں کم وبیش ہوتی رہی ہے جو مجھے معلوم نہیں۔ زمین کی قیمت کے علاوہ جو میں نے رجسٹری میں پیسے لگائے ان کو بھی قیمت میں شمار کریں گے یا نہیں؟ اس پر زکوۃ ہوگی یا نہیں؟جواب
Ref. No. 40/
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جو زمین بنیت تجارت خریدی گئی ہے، اس پر ہر سال بازارمیں قیمت فروخت کے اعتبار سے زکوۃ واجب ہوگی۔ گزشتہ تین سالوں کا اگر علم نہیں ہے تو آج کی قیمت معلوم کرکے گذشتہ تینوں سالوں کی زکوۃ اسی حساب سے نکالیں ۔ آس پاس کی زمینوں سے بازاری قیمت بآسانی معلوم کی جاسکتی ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند