کیا مسواک عورت کے لیے سنت مستقلہ ہے؟ نیز اس عبارت : العلك يقوم مقامه للمرأة کا کیا مطلب ہے؟

سوال کا متن:

کیا مسواک عورت کے لیے سنت مستقلہ ہے؟
نیز اس عبارت : العلك يقوم مقامه للمرأة کا کیا مطلب ہے؟

جواب کا متن:

Ref. No. 40/1064

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مسواک جس طرح مردوں کے لئے سنت ہے اسی طرح عورتوں کے  لئےبھی سنت  ہے۔   اگر مسواک کرنے میں کوئی دشواری ہو یا مسواک نہ ہو تو انگلی کا استعمال اس کے قائم مقام ہوجاتاہے اسی طرح اگر عورت بنیت مسواک  علک   (ایک خاص قسم کی گوند) کا استعمال کرے تو اس کو مسواک  کی طرح ہی ثواب حاصل ہوگا۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1654
تاریخ اجراء :Apr 10, 2019