1. دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
  2. اعتکاف

بسم اللہ الرحمن الرحیم کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین وراہنمایان امت مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں ؟ ضلع پرکاشم اونگول صوبہ آندھراپردیش میں ایک اقامتی نسوان مدرسہ محسنہ کے نام سے قائم ہے اور ماہ رمضان میں ب

سوال

بسم اللہ الرحمن الرحیم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین وراہنمایان امت مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں ؟

ضلع پرکاشم اونگول صوبہ آندھراپردیش میں ایک اقامتی نسوان مدرسہ محسنہ کے نام سے  قائم ہے اور ماہ رمضان میں  بہت سارے خواتین اخیر عشرہ کا مسنون اعتکاف کی نیت سے مدرسہ میں آتی  ہیں اور مسنون اعتکاف میں بیٹھتی ہیں کیا از روئے شرع مستورات کا مسنون اعتکاف کی نیت سے گھر سے نکل کر مدرسہ میں اعتکاف میں بیٹھنا کیسا ہے ؟

جواب

Ref. No. 40/1045

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ عورتوں کا اپنے گھروں سے نکل کر دوسری جگہ اعتکاف کرنا درست نہیں ۔ ان کو اپنے گھروں کے اندر ہی اعتکاف کرنا چاہئے؛ ازواج مطہرات کا یہی معمول تھا۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1649
تاریخ اجراء :Apr 7, 2019

فتوی پرنٹ