سوال
لسلام عليكم اگر ناپاکی کاٹن کے بستر کے زرا سی اندر چلی جایی اور ناپاکی تھوڑی ہی هو جیسکااسر بسترکے اوپر ہاتھ رَکھنے سے ہلکاسا ٹھنڈا محسوس ہوتاہہے اور اوس حصے کو کاٹن کا ھونے کی وجہ سے الگ کر کے دھو نہیی سکتے اورناپاکی اب خشک ھو چکی ہے اور اسکااسر اب معلوم نہہے ھوتا بتاے اب کیا کرے
جواب
Ref. No. 40/
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔بستر میں جو ناپاکی جذب ہوگئی ہے اس کو پاک کرنے کے لئے دھونا ہی لازم ہے ۔خشک ہونے سے پاکی حاصل نہیں ہوگی۔ اس پر نماز پڑھنے کےلئے کوئی کپڑا بچھالیا جائے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند