سوال
ہمارے محلے میں وقف بورڈ کا قبرستان ہے اسکے جو متولیان ہے وہ مردے کو دفن کرنے پسے لیتے ہے 20سے 25000 رپیے ... کیا یہ جائز ہے ؟سید نثار
اورنگ آباد مہارشٹر
جواب
Ref. No. 40/1042
الجواب وباللہ التوفیق:
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ متولیان قبرستان ان پیسوں کا کیا کرتے ہیں، اور کس مصرف میں خرچ کرتے ہیں؟ وقف بورڈ کا قبرستان غالبا عوام کے لئے وقف ہوتا ہے، تو پھر اب متولیان سے ہی سوال کیا جائے کہ وہ پیسے کیوں لیتے ہیں۔ ان کی طرف سے وضاحت آنے سے ہی لوگوں کی تشویش ختم ہوگی۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند