سوال
السلام علیکم ورحمة الله وبرکةکیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں
ہمارے یہاں غیرمسلم بہائی جب ان کے یہاں کسی کا انتقال ہوجاتا ہےتو گیارہ دن کے بعد وہ اپنے گھر پر کھانے کی دعوت کرتے ہیں جس میں مسلم اور غیرمسلم سب ساتھ میں کھانا کھاتے ہیں اور اگر کوئ مسلم انکے یہاں نہیں جاتا تو انکو اعتراض ہوتا ہے کہ ہم آپ کے یہاں خوشی اور غم کی گھڑی میں ہروقت حاضر ہوتے ہیں لیکن آپ ہمارے گھر پر دعوت میں نہیں آے
تو ہم کو اب کیا کرنا چاہئے؟
انکے یہاں کھانے کی دعوت میں شریک ہوں یا نہ ہوں؟
جواب
Ref. No. 40/000
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ان کو سمجھایا جائے کہ آپ کے دھرم میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے جبکہ ہمارے اسلام میں ان چیزوں پر پابندی ہے۔ اور ایسا کرنے سے ہم کو منع کیاگیا ہے۔ باقی ہم آپ کی خوشی وغم میں برابر شریک ہیں۔ تعزیت وغیرہ میں شریک ہوناچاہئے۔ اور انسانیت کے تمام تقاضوں کو پورا کرنا چاہئے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند