بسم اللہ الرحمن الرحیم کیافرماتے ہیں علماء دین ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں ۔ زید اور اس کی بیوی کے درمیان گھر کی کسی بات کو لیکر غصہ اور تناوَ تھا،جبکہ شوہر زید کا غصہ کبھی کبھی آپے سے باہر ہوتا ہے ،اور وہ خود کی

سوال کا متن:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کیافرماتے ہیں علماء دین ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں ۔

زید اور اس کی بیوی کے درمیان گھر کی کسی بات کو لیکر غصہ اور تناوَ تھا،جبکہ شوہر زید کا غصہ کبھی کبھی آپے سے باہر ہوتا ہے ،اور وہ خود کیا بول رہے ہیں اس کا بھی علم نہیں ہوتا،اسی دوران مذاکرہ طلاق اور اہلیہ کی طرف سے موجودہ طلاق ثلاثہ کے قوانین کی دھمکی دینے پر زید نے غصہ کی حالت میں یہ بولا کہ ٹھیک ہے طلاق طلاق طلاق ،جا اب بلالے پولیس کو، اگر تو پولیس کی دھمکی دے رہی ہے ۔

برائے کرم قرآن وحدیث کی روشنی میں مذکورہ مسئلہ کا صحیح حل فرماکر ممنون ومشکور فرمائیں ،مزید یہ بھی وضاحت فرمائیں کہ دین میں عورت مرد کے تابع ہےں یا مرد عورت کے تابع ہیں ۔



المستفتی : شاکرعلی

ذاکر نگر اوکھلا نئی دہلی

جواب کا متن:

Ref. No. 40/000

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت مسئولہ میں کسی قریبی معتبردارالقضاء سے رجوع کرلیا جائے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1746
تاریخ اجراء :Aug 25, 2019