اگر کوئی مومن اللہ کی قسم کھائے کی گوشت نہیں کھائے گا زندگی میں لیکن پھر وہ مچھلی کھالے تو کیا اسکی قسم ٹوٹ جائے گی اور اس کو کفارہ ادا کرنا پڑے گا؟

سوال کا متن:

اگر کوئی مومن اللہ کی قسم کھائے کی گوشت نہیں کھائے گا زندگی میں لیکن پھر وہ مچھلی کھالے تو کیا اسکی قسم ٹوٹ جائے گی اور اس کو کفارہ ادا کرنا پڑے گا؟

جواب کا متن:

Ref. No. 40/919

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  ہمارے عرف میں گوشت کا اطلاق مچھلی پر نہیں ہوتا ہے، اس لئے مچھلی کھانے سے قسم نہیں ٹوٹے گی اور کفارہ بھی نہیں ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1518
تاریخ اجراء :Dec 19, 2018,