کیا عمرہ میں عورت کے لئے بھی مردوں کی طرح ہوائی چپل پہننا ضروری ہے؟

سوال کا متن:

کیا عمرہ میں عورت کے لئے بھی مردوں کی طرح ہوائی چپل پہننا ضروری ہے؟

جواب کا متن:

Ref. No. 40/873

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ حالت احرام میں مردوں کے ٹخنے کھلے رہنے ضروری ہیں اس لئے وہ چپل پہنتے ہیں، لیکن عورتوں کے لئے یہ حکم نہیں ہے؛ عورتیں چپل جوتے جو بھی پہننا چاہیں پہن سکتی ہیں  تاہم ہوائی چپل لیجانے میں  اور اسکی حفاظت میں سہولت ہوتی ہے اس لئے عورتیں بھی اسی کو استعمال کرتی ہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1467
تاریخ اجراء :Nov 12, 2018,