سوال
السلام علیکم ورحمة اللهگزشتہ روز ایک درس میں شریک تھا،وہاں ایک شخص نے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر نہ ہونے کا دعوی کیا،بندہ نے جب اس کو حدیث سنائی حضرت ابو ذر غفاری کی جس کو دارالعلوم دیوبند نے اپنے فتاوی میں بھی ذکر کیا ہے، جو مشکوة،مسند احمد،صحیح مسلم وغیرہ میں موجود بھی ہے،تو وہ بولا کہ براہ کرم ان کی صحت بیان کریں،میرا سوال یہ ہے اس تعلق سے جو روایات آئی ہیں ان کی صحت کے تعلق سے رہنمائی فرمائیں...
محمد شاہباز خان مقیم حال قطر
جواب
Ref. No. 40/877
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ محدثین کے درمیان اس حدیث کی صحت و ضعف کے تعلق سے کافی اختلاف ہے، ہم اجمالااًایمان لانے کے مکلف ہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند