سوال
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔میرے شوہر نے مزار پر سجدہ کیا تو میرا نکاح باقی ہے یا نہیں؟جواب
Ref. No. 40/860
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مزار پر سجدہ تعظیمی بھی جائز نہیں ہے، سخت گناہ ہے، تاہم آدمی ایمان سے خارج نہیں ہوتا ہے، اس لئے نکاح باقی ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند