سوال کا متن:
فجر کی سنت کی نیت باندھی کی معلوم ہوا کہ امام نے دوسری رکعت مکمل کرلی ہے۔ اب اگر میں سنت پوری کروں تو جماعت نکل جاتی ہے تو کیا میں بنیت توڑ کر جماعت میں شامل ہوجاؤں یا سنت پوری کروں اور جماعت بالکل ترک کردوں۔ ؟
جواب کا متن:
Ref. No. 40/861
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جب آپ نے سنت شروع کردی تو اب توڑنا جائز نہیں ہے۔ سنت پوری کریں، پھر اگر قعدہ اخیرہ مل جائے تو ٹھیک ہے ورنہ تنہا نماز پڑھ لیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند