سوال
کیا اجماع کا انکار کرنے والا کافر ہوجاتا ہے۔ کیونکہ قادیانی کے اوپر کفر کا فتوی اجماع امت سے ہے۔ لیکن موجودہ وقت کے اہل حدیث ایک مجلس کی تین طلاق کو تین نہیں مانتے ایک مانتے ہیں، تو کیا اس لحاظ سے وہ کافر نہیں ہوجاتے۔کیونکہ ایک مجلس کی تین طلاق کو تین ماننا بھی چار اماموں اور مجتہدوں کے اجماع سے ثابت ہے؟جواب
Ref. No. 40/884
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اجماع حجت شرعی فرعی ہے، اسے ماننا ضروری ہے لیکن منکر خارج از ایمان نہیں ہے، اور اہل حدیث کو بھی خارج از ایمان کہنا غلط ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند