پلاسٹک کے پردے یا شیشہ کے دروازے جو آر پار دکھنے والے ہوتے ہیں، اس کے سامنے کوئی نماز پڑھے تو اس کے سامنے سے گزرنا جائز ہے یا نہیں۔ کیا وہ پردہ یا دروازہ سترہ کے حکم میں آئے گا یا نہیں؟ ایک عالم کا کہنا ہے کہ اگر وہ پردہ

سوال کا متن:

پلاسٹک کے پردے یا شیشہ کے دروازے جو آر پار دکھنے والے ہوتے ہیں، اس کے سامنے کوئی نماز پڑھے تو اس کے سامنے سے گزرنا جائز ہے یا نہیں۔ کیا وہ  پردہ یا دروازہ سترہ کے حکم میں آئے گا یا نہیں؟ ایک عالم کا کہنا ہے کہ اگر وہ پردہ زمین سے چپکا ہو توسترہ کے حکم میں ہے  ورنہ نہیں۔ ؟

جواب کا متن:

Ref. No. 40/883

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مذکورہ عالم  کی بات درست ہے، اسے سترہ سمجھنے کی صورت میں نمازی کو اسی تک نگاہ رکھنی چاہئے، نگاہ آگے نہ بڑھائے توجہ محدود رکھے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1438
تاریخ اجراء :Oct 23, 2018,