سوال
جس زمین پر نماز پڑھی جائے اس کا بھی پاک ہونا شرط ہے، لیکن اگر کسی فرش پر نجاست پڑی تھی اور سوکھ جانے کے بعد صاف ہوگئی مگر اس کا دھبہ باقی ہے تو اور اس دھبہ پر نمازی کا پیر یا ہاتھ چھوجائے تو نبماز فاسد ہوگی یا نہیں۔ دھبہ سے چھوتے ہی فاسد ہوگی یا وقت لگے گا۔ ؟جواب
Ref. No. 40/867
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ نجاست کا جِرم اگر مکمل طور پر زائل ہوگیا ہے تو صرف دھبہ کے باقی رہنے سے اور اس پر ہاتھ یا پیر کے مَس ہونے سے نماز میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند