ایک پیر تھے اب وہ نہیں رہے تو کیا میں ان سے مرید ہوسکتا ہوں۔ یا میرے ماں باپ کو حق ہے زبردست مجھے کسی کا مرید بنانے کی۔ اگر کسی پیر کی مجلس ہے تو اس میں بغیر دعوت کھانا کیسا ہے؟

سوال کا متن:

ایک پیر تھے اب وہ نہیں رہے تو کیا میں ان سے مرید ہوسکتا ہوں۔ یا میرے ماں باپ کو حق ہے زبردست مجھے کسی کا مرید بنانے کی۔ اگر کسی پیر کی مجلس ہے تو اس میں بغیر دعوت کھانا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

Ref. No. 39/1145

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  مردہ پیر کے مرید ہونے کے کوئی معنی نہیں۔ بالغ اولاد پر والدین کو زبردست کا یہ حق نہیں ہے۔ اگر مجلس عام ہے تو اس میں شرکت کی گنجائش ہے اور اگر خاص ہے ان کے مریدین اور مجلس کے شرکاء کے لئے تو پھر اس میں عام لوگوں کی شرکت جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1349
تاریخ اجراء :Aug 16, 2018,