سوال
ایک شخص کا انتقال ہوگیا یاک ہفتہ پہلے اور اب تک کسی وجہ سے تدفین نہیں ہوپائی ہے، غسل دینے کی کوئی شکل نہیں ہے، تو کیا اس کو تیمم کرایدیا جائے یا کپڑے سے تر کرکے مسح کردیا جائے۔ تو یہ ٹھیک ہے؟جواب
Ref. No. 39/1150
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ غسل دینے کی کوئی صورت نہ ہو تو تیمم وغیرہ کرادیا جائے اور تدفین کردی جائے تو حرج نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند