سوال جولوگ قربانی کرتے ہیں وہ توماہ ذی الحجہ میں قربانی کرنے تک بال اور ناخن نہیں کاٹتے لیکن جو لوگ حج کرنے جاتے ہیں اور وہاں پرساتویں ذی الحجہ کو حج کے لیے احرام باندھتے ہیں توان کے لیے احرام سے پہلے ناخن اور بال کاٹنے ک

سوال کا متن:

سوال  جولوگ قربانی کرتے ہیں وہ توماہ ذی الحجہ میں قربانی کرنے تک بال اور ناخن نہیں کاٹتے لیکن جو لوگ حج کرنے جاتے ہیں اور وہاں پرساتویں ذی الحجہ کو حج کے لیے احرام باندھتے ہیں توان کے لیے احرام سے پہلے ناخن اور بال کاٹنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب کا متن:

Ref. No. 39/1106

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   ماہ ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے بعد ہی سے غیر حاجی لوگوں کواپنی قربانی کے ذبح ہونے سے پہلے   بال و ناخن وغیرہ نہ کاٹنا مستحب ہے۔ لیکن حاجیوں کے لئے ایسا نہیں ہے بلکہ وہ ساتویں ذی الحجہ کو احرام باندھنے سے پہلےتک کاٹ سکتے ہیں؛ حاجیوں کے لئے احرام کے بعد کاٹنا ممنوع ہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1333
تاریخ اجراء :Aug 4, 2018,