سوال: ‎کیا فرماتے ہیں علماے دین مفتیان کرام مسٸلہ ذیل کے بارے میں۔ کہنی کھول کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اور اگر کوي شخص قمیص کا بٹن کھول کر نماز پڑھے تو اس کا شرعی کیا حکم ہے اگر کوٸ پڑھے تو نماز ہوگی یا نہیں؟ ان تمام کا جواب

سوال کا متن:

سوال: ‎کیا فرماتے ہیں علماے دین مفتیان کرام مسٸلہ ذیل کے بارے میں۔ کہنی کھول کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اور اگر کوي شخص قمیص کا بٹن کھول کر نماز پڑھے تو اس کا شرعی کیا حکم ہے اگر کوٸ پڑھے تو نماز ہوگی یا نہیں؟ ان تمام کا جواب مع دلیل تحریر فرماے

جواب کا متن:

Ref. No. 40/00

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ قمیص کا بٹن کھول کر نماز پڑھنا  یا کہنی کھول کر نماز پڑھنا مکرہ ہے۔ یہ عام آداب مجلس کے خلاف ہے تو احکم الحاکمین کے سامنے زیادہ مودب ہونے کی ضرورت ہے۔ خلاف وضع صورت اختیار کونے کو علماء  نے اس وجہ سے مکروہ قرار دیا ہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1615
تاریخ اجراء :Mar 10, 2019