سوال
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہحضرت میرا سوال یہ ہےکہ ""حب الوطن من الايمان"" یہ حدیث ہے یا نہیں ۔۔۔۔
کیونکہ میں نے بہت پہلے سنا تھا کہ یہ ہمارے نبی کی حدیث ہے لیکن ایک شخص نے مجھے بتایا کہ یہ حدیث نہیں ہے
حضرت برائے مہربانی آپ میری رہنمائی فرمائیں ۔۔۔اور اگر یہ حدیث ہے تو حوالہ ضرور مرحمت فرما دیں ۔۔شکریہ ۔
جواب
Ref. No. 40/986
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ وطن سے محبت ایک فطری چیز ہے، اور احادیث حب وطن کے جواز پر دلالت کرتی ہیں تاہم مذکورہ جملہ حدیث کی کتابوں میں ہمیں نہیں ملا۔ ہوسکتا ہے کسی نے اپنی طرف سے بیان کیا ہو اور یہ مطلب لیا ہو کہ وطن سے محبت ایمان کے خلاف کوئی چیز نہیں ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند