السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ کیافرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کیاشادی کےموقع پرمیلاد کراناجائزہے

سوال کا متن:

السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ کیافرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کیاشادی کےموقع پرمیلاد کراناجائزہے

جواب کا متن:

Ref. No. 40/990

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ شادی کے موقع پر کوئی جلسہ وغیرہ کرنا جس میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ بیان کرکے لوگوں کو شریعت کے مطابق شادی کرنے کی ترغیب دی جائے اور غلط رسم و رواج سے لوگوں کو روکا جائے، تو درست ہے۔ اس موقع پر دیگر غیرشرعی امور کے ارتکاب سے بچنا بھی ضروری ہے۔  واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1573
تاریخ اجراء :Feb 4, 2019