سوال کا متن:
Ref. No. 987
ہمارا گاوں ایک تحصیل ہے جہاں ٹوٹل 25 مسجدیں گاؤں میں ہیں۔ ہمارے گاؤں کا تبلیغی مرکز شورائی نظام کے تابع ہے، کچھ امارت کو ماننے والے ساتھی اپنا مرکز الگ بنائے ہیں ۔ مسئلہ یہ ہے کہ وہ جماعتوں کو اپنے بنائے ہوئے مرکز سے پورے گاؤں کے 25 مسجدوں میں ڈالنا چاہتے ہیں ۔ اس کے لئے آپ ہمیں بتائیں کہ ان کی جماعتوں کو لینا ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:
Ref. No. 40/968
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ دونوں جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ کوئی جماعت اگر پہلے سے کسی مسجد میں ہو اور دوسری جماعت آجائے تو ان کو ساتھ لے کر کام کرنا چاہئے یہی پہلے سے اصول رہا ہے۔ دونوں کا مقصد ایک ہے ، ہر ایک کو مقصد میں لگ جانا چاہئے اور فساد کو دبادینا چاہئے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند