سوال
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ اس حقیر سے ایک بہت بڑی غلطی ہو چکی ہے کہ ایک صاحب کی دکان سے کچھ کتابیں بغیر اجازت کے لے کر حاصل کی اور ان کا مطالعہ کیا اب مجھے بہت احساس ہے مگر اب وہ صاحب انتقال کرچکے ہیں تقریبا 500 روپے کی کتابیں ہوں گی آپ سے مؤدبانہ التماس ہے کہ آپ میری رہنمائی فرمائیں اب میں کیا کروجواب
Ref. No. 40/9752
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ وہ تمام کتابیں یا ان کی قیمت میت کے اولیاء کو دیدیں، انشاء اللہ آپ فارغ الذمہ ہوجائیں گے۔ اور اگر اولیاء میں سے بھی کوئی نہ ہو تووہ کتابیں یا ا ن کی قیمت کسی غریب کو صدقہ کردیں۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند