السلام علیکم ہمارے ایک بھائی ہیں جن کی چھ بیٹیاں ہیں ایک لڑکا ہے وہ بھی نابالغ ہے اور دو لڑکیاں جوان ہیں اخراجات بہت زیادہ ہیں کاروبار کی طرف سے بہت حالات کمزور ہیں ضروریات اور بچ دےیوں کی شادیوں کا کوئی پختہ انتظام نہیں ہ

سوال کا متن:

السلام علیکم ہمارے ایک بھائی ہیں جن کی چھ بیٹیاں ہیں ایک لڑکا ہے وہ بھی نابالغ ہے اور دو لڑکیاں جوان ہیں اخراجات بہت زیادہ ہیں کاروبار کی طرف سے بہت حالات کمزور ہیں ضروریات اور بچ دےیوں کی شادیوں کا کوئی پختہ انتظام نہیں ہے گھر کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے یہ سوچا ہے کہ گھر پر ہوم لون لے لیا جائے ،حالات بہت کمزور ہیں ایسی شکل میں ہوم لوں کا سہارا لے سکتے ہیں یا نہیں اس بارے میں آپ ہماری رہنمائی فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی خادم محّھد عارف خورجه،بلند شہر،اُتر پردیش ی

جواب کا متن:

Ref. No. 40/970

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ہوم لون لے کر اپنی پریشانی میں اضافہ نہ کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ زیادہ کی لالچ میں اصل سرمایہ بھی ہاتھ سے نکل جائے۔ اخراجات کم کیجئے اور ذریعہ آمدنی بدل کر کوشش کیجئے اور دعاء کیجئے کہ اللہ تعالی آسانی پیدافرمائیں۔ واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1558
تاریخ اجراء :Jan 15, 2019