حضرت مفتی صاحب عورتوں کا اپنا بال کٹوانا کیسا ہےمقصد بال کی بڑھوتری یا زینت ہو جبکہ غیر محرم سے !! مکمل پرہیز ہو توبرائے مہربانی مدلل ومفصل جواب عنایت فرمائیں ۔۔شکریہ ۔۔

سوال کا متن:

حضرت مفتی صاحب عورتوں کا اپنا بال کٹوانا کیسا ہے مقصد بال کی بڑھوتری یا زینت ہو جبکہ غیر محرم سے !! مکمل پرہیز ہو تو برائے مہربانی مدلل ومفصل جواب عنایت فرمائیں ۔۔شکریہ ۔

جواب کا متن:

Ref. No. 

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بال کی بڑھوتری کے لئے بالوں کے کناروں کو تھوڑا سا کاٹنے کی اجازت ہے، زیادہ کاٹنا جو بطور فیشن کے کاٹا جاتا ہے وہ جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1532
تاریخ اجراء :Jan 3, 2019