اللہ تعالٰی بیوی سے پاک ھیں قران کی آیات کی روشنی میں جواب بتائیں. دوسرا سوال کیا اللہ کھاتا پیتا ہے جواب بتائیں تیسرا سوال کیا اللہ سب زبانوں کو جانتا ھے ۔۔۔۔۔جزاک اللہ خیرا

سوال کا متن:

Ref. No. 39/1108
اللہ تعالٰی بیوی سے پاک ھیں قران کی آیات کی روشنی میں جواب بتائیں. دوسرا سوال کیا اللہ کھاتا پیتا  ہے جواب بتائیں
تیسرا سوال کیا اللہ سب زبانوں کو جانتا ھے   ۔۔۔۔۔جزاک اللہ خیرا

جواب کا متن:

Ref. No. 39/1081

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ :۔۱/  بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ،أَنَّىٰ يَكُونُ لَهُ وَلَدٌ وَلَمْ تَكُن لَّهُ صَاحِبَةٌ، وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ ،وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (سورہ الانعام آیت 101)،  اس آیت کریمہ میں اللہ سبحانہ وتعالی کے لئے اولاد اور بیوی کی واضح نفی کی گئی ہے۔۲/  اللہ تعالی کھاتے ہیں نہ پیتے ہیں، وہ ان تمام بشری تقاضوں سے پاک ہیں۔ ۳/ اللہ ساری زبانوں کے عالم  بھی ہیں اور خالق بھی ہیں۔ دنیا میں جتنے علوم ہم رکھتے ہیں، ان کا پورا پورا علم اللہ ہی کے پاس ہے اور لاتعداد وبے شمار چیزیں جو دنیا کا کوئی فرد نہیں جانتا وہ بھی اللہ کے علم میں ہے وہ علیم و خبیر ہے۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1196
تاریخ اجراء :Apr 17, 2018,