کیا دنیا میں بسنے والے شیعہ خصوصی طور پر شیعہ اثنا عشریہ اسلام میں شامل ہیں یا خارج؟ ان کے ساتھ مسلمانوں جیسا سلوک کیا جائے یا غیر مسلم جیسا مثلا ان کی بیٹیوں سے نکاح اور ان کے جنازوں میں شامل ہوناوغیرہ ۔ ؟

سوال کا متن:

Ref. No. 1046

کیا دنیا میں بسنے والے شیعہ خصوصی طور پر شیعہ اثنا عشریہ اسلام میں شامل ہیں یا خارج؟ ان کے ساتھ مسلمانوں جیسا سلوک کیا
جائے یا غیر مسلم جیسا مثلا ان کی بیٹیوں سے نکاح اور ان کے جنازوں میں شامل ہوناوغیرہ ۔ ؟

جواب کا متن:

Ref. No. 39 / 1020

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ہماری معلومات کے مطابق شیعہ اثناعشریہ  کی  معتبر کتابوں میں  جوان کے عقائد مذکور ہیں مثلا قرآن کریم کے لانے میں حضرت جبرئیل علیہ السلام سے غلطی کا عقیدہ یا موجودہ قرآن کے نامکمل ہونے کا عقیدہ وغیرہ کی وجہ سے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔    
ان کی لڑکیوں سے نکاح وغیرہ سے گریز کرنا لازم ہے۔
اور جو اس طرح کے کفریہ عقائد سے پاک ہوں ان سے نکاح جائز ہے تاہم احتراز احوط ہے۔
 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم (وقف) دیوبند
فتوی نمبر :1191
تاریخ اجراء :Apr 16, 2018,