سوال
Ref. No. 39 / 1049السلام علیکم
کیا فرمائے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کی بیوہ عورت کتنے دن تک عدت میں بیٹھے گی
اور درمیان عدت کی شرائط کیا کیا ہئں؟
جواب
Ref. No. 39 / 1023
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بیوہ عورت چار ماہ دس دن عدت میں بیٹھے گی۔ اس دوران گھر سے باہر نکلنا، بناؤ سنگار کرنا ممنوع ہے۔ دوا و علاج کے لئے یا کسی واقعی ضرورت کے لئے گھر سے باہر نکل سکتی ہے۔ غیرمحرموں سے عدت کے دوران بھی پردہ لازم ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند